Skip to main content

The Poetic Land

TYPE AT LEAST 3 CHARACTERS TO SEARCH...

نوٹیفکیشن

By Sanobar Ishrat · صنوبر عشرت

فون نے کہا
“آپ کا اسکرین ٹائم
پچھلے ہفتے سے بیس فیصد بڑھ گیا ہے”

میں نے سوچا
اور میری خاموشی؟
اس کا حساب کون رکھتا ہے

میرے پاس
اکیس گروپ ہیں
ہر گروپ میں
کسی کی سالگرہ ہے
کسی کی وفات
کسی کا بچہ
پہلی بار چلا ہے

میں سب کو انگوٹھا بھیجتی ہوں
مبارک ہو، افسوس ہوا، ماشاءاللہ
ایک ہی انگوٹھا
تینوں کے لیے

رات کو
فون کو الٹا رکھ کر
میں چھت کو دیکھتی ہوں
وہاں کوئی سرخ نقطہ نہیں
کوئی “ان ریڈ” نہیں

بس ایک پنکھا ہے
جو آہستہ آہستہ
وہی کہتا رہتا ہے
جو نانی کہتی تھیں:
سو جا بیٹی
دنیا صبح بھی یہیں ہوگی

Poet Image

About the Poet

صنوبر عشرت ۱۹۹۴ میں پیدا ہوئیں۔ یو ایکس ڈیزائنر ہیں اور روز نئی دہلی سے گروگرام آتی جاتی ہیں۔ ان کی آزاد نظمیں میٹرو میں، نوٹیفکیشنوں، ڈیڈ لائنوں اور نانی کے فون کے بیچ لکھی جاتی ہیں۔ ⁦Sanobar Ishrat (b. 1994) is a UX designer who commutes from New Delhi to Gurugram every day. Her free-verse nazms are written on the Metro, between notifications, deadlines and her grandmother's phone calls.⁩

📍 نئی دہلی، بھارت · ⁦New Delhi, India⁩
Facebook
X
LinkedIn
Threads
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *