کیوں نہ ہو چشم بتاں محو تغافل کیوں نہ ہو
یعنی اس بیمار کو نظارے سے پرہیز ہے
مرتے مرتے دیکھنے کی آرزو رہ جائے گی
وائے ناکامی کہ اس کافر كا خنجر تیز ہے
عارض گل دیکھ روئے یار یاد آیا اسدؔ
جوشش فصل بہاری اشتیاق انگیز ہے
دل سراپا وقف سودائے نگاہ تیز ہے
یہ زمیں مثل نیستاں سخت ناوک خیز ہے
ہو سکے کیا خاک دست و بازوئے فرہاد سے
بیستوں خواب گران خسرو پرویز ہے
ان ستم کیشوں کے کھائے ہیں زبس تیر نگاہ
پردۂ بادام یک غربال حسرت بیز ہے
خوں چکاں ہے جادہ مانند رگ سودائیاں
سبزۂ صحرائے الفت نشتر خوں ریز ہے
ہے بہار تیز رو گلگون نکہت پر سوار
یک شکست رنگ گل صد جنبش مہمیز ہے
English
Related writings
کچھ زرد زرد پتے نشاں جو خزاں کے ہیں – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
نہ ابتدا کی خبر ہے نہ انتہا معلوم – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
یادش بخیر جب وہ تصور میں آ گیا – جگر مراد آبادیUrdu Classicsجگر مراد آبادی
اک فسانہ سن گئے اک کہہ گئے – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
مزہ گناہ کا جب تھا کہ با وضو کرتے – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی



