ایک جا حرف وفا لکھا تھا سو بھی مٹ گیا
ظاہراً کاغذ ترے خط كا غلط بردار ہے
جی جلے ذوق فنا کی ناتمامی پر نہ کیوں
ہم نہیں جلتے نفس ہر چند آتش بار ہے
آگ سے پانی میں بجھتے وقت اٹھتی ہے صدا
ہر کوئی درماندگی میں نالہ سے ناچار ہے
ہے وہی بد مستی ہر ذرہ كا خود عذر خواہ
جس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے
مجھ سے مت کہہ تُو ہمیں کہتا تھا اپنی زندگی
زندگی سے بھی مرا جی ان دنوں بے زار ہے
آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تا
تجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرت دیدار ہے
بس کہ حیرت سے ز پا افتادۂ زنہار ہے
ناخن انگشت بت خال لب بیمار ہے
زلف سے شب درمیاں دادن نہیں ممکن دریغ
ورنہ صد محشر بہ رہن صافیٔ رخسار ہے
در خیال آباد سودائے سر مژگان دوست
صد رگ جاں جادہ آسا وقف نشتر زار ہے
بسکہ ویرانی سے کفر و دیں ہوئے زیر و زبر
گرد صحرائے حرم تا کوچۂ زنار ہے
اے سر شوریدہ ناز عشق و پاس آبرو
یک طرف سودا و یکسو منت دستار ہے
وصل میں دل انتظار طرفہ رکھتا ہے مگر
فتنہ تاراج تمنا کے لیے درکار ہے
خانماں ہا پائمال شوخیٔ دعوے اسدؔ
سایۂ دیوار سیلاب در و دیوار ہے
English
Related writings
جینے کی ہے امید نہ مرنے کا یقیں ہے – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
اب انتہا کا ترے ذکر میں اثر آیا – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
ہر گھڑی انقلاب میں گزری – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
مجھے دل کی خطا پر یاسؔ شرمانا نہیں آتا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
تری ترچھی نظر کا تیر ہے مشکل سے نکلے گا – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
خودی کا نشہ چڑھا آپ میں رہا نہ گیا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی


