آمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہے
نقش پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے
بزم مے وحشت کدہ ہے کس کی چشم مست کا
شیشے میں نبض پری پنہاں ہے موج بادہ سے
دیکھتا ہوں وحشت شوق خروش آمادہ سے
فال رسوائی سرشک سر بہ صحرا دادہ سے
دام گر سبزے میں پنہاں کیجیے طاؤس ہو
جوش نیرنگ بہار عرض صحرا دادہ سے
خیمۂ لیلےٰ سیاہ و خانۂ مجنوں خراب
جوش ویرانی ہے عشق داغ بیروں دادہ سے
بزم ہستی وہ تماشا ہے کہ جس کو ہم اسدؔ
دیکھتے ہیں چشم از خواب عدم نکشادہ سے
English
Related writings
دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہے – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
قسم نہ کھاؤ تغافل سے باز آنے کی – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
قیامت ہے شب وعدہ کا اتنا مختصر ہونا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
کارگاہ دنیا کی نیستی بھی ہستی ہے – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
دل لگانے کی جگہ عالم ایجاد نہیں – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
خوشی سے رنج کا بدلا یہاں نہیں ملتا – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی

