چاک کی خواہش اگر وحشت بہ عریانی کرے
صبح کے مانند زخم دل گریبانی کرے
جلوے كا تیرے وہ عالم ہے کہ گر کیجے خیال
دیدۂ دل کو زیارت گاہ حیرانی کرے
ہے شکستن سے بھی دل نومید یارب کب تلک
آبگینہ کوہ پر عرض گراں جانی کرے
مے کدہ گر چشم مست ناز سے پاوے شکست
موئے شیشہ دیدۂ ساغر کی مژگانی کرے
خط عارض سے لکھا ہے زلف کو الفت نے عہد
یک قلم منظور ہے جو کچھ پریشانی کرے
ہاتھ پر گر ہاتھ مارے یار وقت قہقہہ
کرمک شب تاب آسا مہ پر افشانی کرے
وقت اس افتادہ کا خوش جو قناعت سے اسد
نقش پائے مور کو تخت سلیمانی کرے
English
Related writings
تمناؤں میں الجھایا گیا ہوں – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
اسیر جسم ہوں میعاد قید لا معلوم – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
قیامت ہے شب وعدہ کا اتنا مختصر ہونا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
یار کو رغبت اغیار نہ ہونے پائے – شبلی نعمانیUrdu Classicsشبلی نعمانی
قسم نہ کھاؤ تغافل سے باز آنے کی – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
کس دل سے ترک لذت دنیا کرے کوئی – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی



