کبک و قمری میں ہے جھگڑا کہ چمن کس کا ہے
کل بتا دے گی خزاں یہ کہ وطن کس کا ہے
فیصلہ گردش دوراں نے کیا ہے سو بار
مرو کس کا ہے بدخشان و ختن کس کا ہے
دم سے یوسف کے جب آباد تھا یعقوب کا گھر
چرخ کہتا تھا کہ یہ بیت حزن کس کا ہے
مطمئن اس سے مسلماں نہ مسیحی نہ یہود
دوست کیا جانئے یہ چرخ کہن کس کا ہے
واعظ اک عیب سے تو پاک ہے یا ذات خدا
ورنہ بے عیب زمانہ میں چلن کس کا ہے
آج کچھ اور دنوں سے ہے سوا استغراق
عزم تسخیر پھر اے شیخ زمن کس کا ہے
آنکھ پڑتی ہے ہر اک اہل نظر کی تم پر
تم میں روپ اے گل و نسرین و سمن کس کا ہے
عشق ادھر عقل ادھر دھن میں چلے ہیں تیری
رستہ اب دیکھیے دونوں میں کٹھن کس کا ہے
شان دیکھی نہیں گر تو نے چمن میں اس کی
ولولہ تجھ میں یہ اے مرغ چمن کس کا ہے
ہیں فصاحت میں مثل واعظ و حالیؔ دونوں
دیکھنا یہ ہے کہ بے لاگ سخن کس کا ہے
English
Related writings
کس دل سے ترک لذت دنیا کرے کوئی – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیں – جگر مراد آبادیUrdu Classicsجگر مراد آبادی
میں شادؔ تنہا اک طرف دنیا کی دنیا اک طرف – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
ابتدائے عشق ہے لطف شباب آنے کو ہے – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
سلامت رہیں دل میں گھر کرنے والے – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
کیا چھپاتے کسی سے حال اپنا – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی



