رخ نگار سے ہے سوز جاودانی شمع
ہوئی ہے آتش گل آب زندگانی شمع
زبان اہل زباں میں ہے مرگ خاموشی
یہ بات بزم میں روشن ہوئی زبانی شمع
کرے ہے صرف بہ ایماۓ شعلہ قصہ تمام
بہ طرز اہل فنا ہے فسانہ خوانی شمع
غم اس کو حسرت پروانہ کا ہے اے شعلے
ترے لرزنے سے ظاہر ہے نا توانی شمع
ترے خیال سے روح اہتزاز کرتی ہے
بہ جلوہ ریزی باد و بہ پر فشانی شمع
نشاط داغ غم عشق کی بہار نہ پوچھ
شگفتگی ہے شہید گل خزانی شمع
جلے ہے دیکھ کے بالین یار پر مجھ کو
نہ کیوں ہو دل پہ مرے داغ بد گمانی شمع
English
Related writings
زمانہ خدا کو خدا جانتا ہے – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
نہ دل اپنا نہ غم اپنا نہ کوئی غم گسار اپنا – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
سلسلہ چھڑ گیا جب یاسؔ کے افسانے کا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیں – جگر مراد آبادیUrdu Classicsجگر مراد آبادی
چلے چلو جہاں لے جائے ولولہ دل کا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
زمانے پر نہ سہی دل پہ اختیار رہے – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی


