وسعت سعی کرم دیکھ کہ سر تا سر خاک
گزرے ہے آبلہ پا ابر گہربار ہنوز
یک قلم کاغذ آتش زدہ ہے صفحۂ دشت
نقش پا میں ہے تب گرمی رفتار ہنوز
داغ اطفال ہے دیوانہ بہ کہسار ہنوز
خلوت سنگ میں ہے نالہ طلبگار ہنوز
خانہ ہے سیل سے خو کردۂ دیدار ہنوز
دوربیں در زدہ ہے رخنۂ دیوار ہنوز
آئی یک عمر سے معذور تماشہ نرگس
چشم شبنم میں نہ ٹوٹا مژۂ خار ہنوز
کیوں ہوا تھا طرف آبلۂ پا یا رب
جادہ ہے وا شدن پیچش طومار ہنوز
ہوں خموشیٔ چمن حسرت دیدار اسدؔ
مژہ ہے شانہ کش طرۂ گفتار ہنوز
English
Related writings
قیامت ہے شب وعدہ کا اتنا مختصر ہونا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹ – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
کچھ کہے جاتا تھا غرق اپنے ہی افسانے میں تھا – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
سلامت رہیں دل میں گھر کرنے والے – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
چراغ زیست بجھا دل سے اک دھواں نکلا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
ہر سانس کے ساتھ جا رہا ہوں – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی


