Skip to main content

The Poetic Land

TYPE AT LEAST 3 CHARACTERS TO SEARCH...

چھتوں پر سوکھتے کپڑے

By Nargis Fatima Zuberi · نرگس فاطمہ زبیری

پرانے شہر کی چھتوں پر
دوپہر کو
عورتیں اپنے دن پھیلا دیتی ہیں
دُھلے ہوئے دوپٹوں کی طرح

کوئی نیلا، کوئی دھانی
کسی کے پلّو میں
کل رات کا رونا
ابھی تک تھوڑا سا گیلا ہے

ہوا آتی ہے
تو سب ایک ساتھ لہراتے ہیں
جیسے محلّے بھر کی بیٹیاں
ایک ہی گیت کے مُکھڑے پر
سر ہلا رہی ہوں

شام سے پہلے
ہر عورت
اپنا اپنا آسمان تہہ کر کے
نیچے لے آتی ہے

اور کوئی نہیں پوچھتا
کہ چھت پر
دھوپ کے ساتھ
اور کیا کیا سکھایا گیا

Poet Image

About the Poet

نرگس فاطمہ زبیری ۱۹۸۶ میں پیدا ہوئیں اور حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں فارماسسٹ ہیں۔ پرانے شہر کی عورتوں، چھتوں اور شاموں پر نظمیں لکھتی ہیں، اکثر نسخوں کی پرچیوں کی پشت پر۔ ⁦Nargis Fatima Zuberi (b. 1986) is a pharmacist in Hyderabad's Mehdipatnam. She writes nazms about the women of the old city, its rooftops and its evenings, usually on the back of prescription pads.⁩

📍 حیدرآباد، بھارت · ⁦Hyderabad, India⁩
Facebook
X
LinkedIn
Threads
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *