Skip to main content

The Poetic Land

TYPE AT LEAST 3 CHARACTERS TO SEARCH...

سلک بورڈ کے اشعار

By Ishaan Bhatnagar Rahi · ایشان بھٹناگر راہی

سگنل لال ہوا تو سوچا تم کو فون کروں
اتنی دیر میں شاید ہم بھی سدھر جاتے

ایک گھنٹے سے کھڑے ہیں اسی چوراہے پر
کتنے رشتے بھی یوں ہی جام ہوا کرتے ہیں

میٹرو آئے گی، کہتے ہیں دس برسوں سے
ہم نے بھی وعدوں کا اسٹیشن دیکھا ہے

آٹو والے نے کہا، “صاحب، ڈیڑھ سو لگیں گے”
میں نے سوچا، کم سے کم کوئی تو صاف بولا

بارش آئی تو پورا شہر کشتی ہو گیا
راہیؔ ہم نے ٹیک پارک تک تیر کر دیکھا

Poet Image

About the Poet

ایشان بھٹناگر راہیؔ ۱۹۹۵ میں پیدا ہوئے اور بنگلورو میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں خود اردو رسم الخط سیکھا۔ ٹریفک، دیر رات کے کوڈ اور "سین" کے زمانے کی محبت پر ان کے دو مصرعے آن لائن نوجوان قارئین میں خوب شیئر ہوتے ہیں۔ ⁦Ishaan Bhatnagar "Rahi" (b. 1995) is a software engineer in Bengaluru who taught himself the Urdu script during the lockdown. His two-line poems about traffic, late-night code and love in the age of read receipts are shared widely by young readers online.⁩

📍 بنگلورو، بھارت · ⁦Bengaluru, India⁩
Facebook
X
LinkedIn
Threads
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *