Skip to main content

The Poetic Land

TYPE AT LEAST 3 CHARACTERS TO SEARCH...

آخری اسٹاپ

By Usman Bilal Sahir · عثمان بلال ساحر

رات کے بارہ بج کر چالیس منٹ
بس خالی ہے
صرف ایک لڑکی
پچھلی سیٹ پر
سوئی ہوئی ہے

آخری اسٹاپ آتا ہے
میں انجن بند نہیں کرتا
آئینے میں دیکھتا ہوں
اس کے جوتے
ہسپتال والے ہیں
ہاتھ پر
کسی کا لکھا ہوا فون نمبر
آدھا مٹ چکا ہے

اصول کہتا ہے
اسے جگا دوں

میں دو منٹ اور رک جاتا ہوں
بس
اتنا جتنا
میری ماں رک جاتی تھی
جب میں
بھروچ کی دوپہروں میں
اسکول سے آ کر
بستے پر سر رکھ کر سو جاتا تھا

پھر میں آہستہ سے
دروازہ کھولتا ہوں
ٹھنڈی ہوا اندر آتی ہے
وہ جاگتی ہے
شرمندہ ہو کر “سوری” کہتی ہے

میں کہتا ہوں
“نو ورریز، لَو، گھر پہنچ کر آرام کرنا”
اور سوچتا ہوں
اس جملے کا
اردو ترجمہ
میری ماں کی آواز ہے

Poet Image

About the Poet

عثمان بلال ساحر ۱۹۸۸ میں گجرات کے بھروچ میں پیدا ہوئے اور انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں سٹی بس چلاتے ہیں۔ نظمیں رات کی شفٹ میں، روٹ کے آخری دس خاموش منٹوں میں لکھتے ہیں۔ ⁦Usman Bilal Sahir (b. 1988) was born in Bharuch, Gujarat, and drives a city bus in Leicester, England. He writes nazms on the night shift, in the ten quiet minutes at the end of the route.⁩

📍 لیسٹر، برطانیہ · ⁦Leicester, UK⁩
Facebook
X
LinkedIn
Threads
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *