Skip to main content

The Poetic Land

TYPE AT LEAST 3 CHARACTERS TO SEARCH...

لیسٹر میں بارش

By Usman Bilal Sahir · عثمان بلال ساحر

یہاں بارش
اجازت لے کر نہیں آتی
نہ جاتی ہے

انگریز کہتے ہیں
“لَولی ویدر”
اور طنز سے مسکراتے ہیں
میں بھی مسکراتا ہوں
مگر میری مسکراہٹ میں
بھروچ کی پہلی بارش ہے
جب نرمدا کے کنارے
مٹی کی خوشبو
گھر کے اندر تک چلی آتی تھی
اور ابّو
پکوڑوں کی فرمائش کرتے تھے

یہاں مٹی کی کوئی خوشبو نہیں
بس گیلے فٹ پاتھ
اور چھتریوں کی قطار

پھر بھی
کل ایک بزرگ سکھ مسافر
بس میں چڑھتے ہوئے بولے:
“پتر، اج تے ساون ورگا موسم اے”
اور ایک لمحے کو
پوری بس
پنجاب اور گجرات کے بیچ
کہیں
ایک کچّے راستے پر
چلنے لگی

Poet Image

About the Poet

عثمان بلال ساحر ۱۹۸۸ میں گجرات کے بھروچ میں پیدا ہوئے اور انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں سٹی بس چلاتے ہیں۔ نظمیں رات کی شفٹ میں، روٹ کے آخری دس خاموش منٹوں میں لکھتے ہیں۔ ⁦Usman Bilal Sahir (b. 1988) was born in Bharuch, Gujarat, and drives a city bus in Leicester, England. He writes nazms on the night shift, in the ten quiet minutes at the end of the route.⁩

📍 لیسٹر، برطانیہ · ⁦Leicester, UK⁩
Facebook
X
LinkedIn
Threads
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *