گر تجھ میں ہے وفا تو جفاکار کون ہے
دل دار تو ہوا تو دل آزار کون ہے
نالاں ہوں مدتوں سے ترے سایہ کے تلے
پوچھا نہ یہ کبھو پس دیوار کون ہے
ہر شب شراب خوار ہر اک دن سیاہ ہے
آشفتہ زلف و لٹپٹی دستار کون ہے
ہر آن دیکھتا ہوں میں اپنے صنم کو شیخ
تیرے خدا کا طالب دیدار کون ہے
سوداؔ کو جرم عشق سے کرتے ہیں آج قتل
پہچانتا ہے تو یہ گنہ گار کون ہے
English
Related writings
آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹ – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
بھاگا تو بہت تھا موت سے میں کم بخت نے لیکن آن لیا – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
اسیر جسم ہوں میعاد قید لا معلوم – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
یادش بخیر جب وہ تصور میں آ گیا – جگر مراد آبادیUrdu Classicsجگر مراد آبادی
زمانہ خدا کو خدا جانتا ہے – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
جب حسن بے مثال پر اتنا غرور تھا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی



