عہدے سے مدح ناز کے باہر نہ آ سکا
گر اک ادا ہو تو اسے اپنی قضا کہوں
حلقے ہیں چشم ہاۓ کشادہ بہ سوئے دل
ہر تار زلف کو نگۂ سرمہ سا کہوں
میں اور صد ہزار نواۓ جگر خراش
تو اور ایک وہ نہ شنیدن کہ کیا کہوں
ظالم مرے گماں سے مجھے منفعل نہ چاہ
ہے ہے خدا نہ کردہ تجھے بے وفا کہوں
آنسو کہوں کہ آہ سوار ہوا کہوں
ایسا عناں گسیختہ آیا کہ کیا کہوں
اقبال کلفت دل بے مدعا رسا
اختر کو داغ سایۂ بال ہما کہوں
مضمون وصل ہاتھ نہ آیا مگر اسے
اب طائر پر بریدۂ رنگ حنا کہوں
دزدیدن دل ستم آمادہ ہے محال
مژگاں کہوں کہ جوہر تیغ قضا کہوں
طرز آفرین نکتہ سرائی طبع ہے
آئینۂ خیال کو طوطی نما کہوں
غالبؔ ہے رتبہ فہم تصور سے کچھ پرے
ہے عجز بندگی کہ علی کو خدا کہوں
English
Related writings
آپ میں کیونکر رہے کوئی یہ ساماں دیکھ کر – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
اب بھی اک عمر پہ جینے کا نہ انداز آیا – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہے – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
تری ترچھی نظر کا تیر ہے مشکل سے نکلے گا – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
لے کے خود پیر مغاں ہاتھ میں مینا آیا – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
قیامت ہے شب وعدہ کا اتنا مختصر ہونا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی


