۱
گھر کی دیوار پہ لکھی تھی جو بولی میں نے
وہ یہاں آ کے سرِ راہ نہ بولی میں نے
بس کے شیشے پہ مگر روز سحر کی دھندلی
ایک اردو کی سطر چپ سے ٹٹولی میں نے
۲
بیٹا انگریزی میں ہنستا ہے، ہنسے، اچھا ہے
ماں گجراتی میں روتی ہے، وہ دکھ سچا ہے
اور میں دونوں کے بیچ ایک پرانا سا پُل
جس پہ اردو کا اک چراغ جلا رکھا ہے
Urdu · اردو





