موت آئی آنے دیجیے پروا نہ کیجیے
منزل ہے ختم سجدۂ شکرانہ کیجیے
زنہار ترک لذت ایذا نہ کیجیے
ہرگز گناہ عشق سے توبہ نہ کیجیے
نا آشنائے حسن کو کیا اعتبار عشق
اندھوں کے آگے بیٹھ کے رویا نہ کیجیے
تاکہ خبر بھی لائیے ساحل کے شوق میں
کوشش بقدر ہمت مردانہ کیجیے
وہ دن گئے کہ دل کو ہوس تھی گناہ کی
یادش بخیر ذکر اب اس کا نہ کیجیے
ساون میں خاک اڑتی ہے دل ہے رندھا ہوا
جی چاہتا ہے گریۂ مستانہ کیجیے
دیوانہ وار دوڑ کے کوئی لپٹ نہ جائے
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھا نہ کیجیے
English
Related writings
اب بھی اک عمر پہ جینے کا نہ انداز آیا – شاد عظیم آبادیUrdu Classicsشاد عظیم آبادی
قیامت ہے شب وعدہ کا اتنا مختصر ہونا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
مجھے دل کی خطا پر یاسؔ شرمانا نہیں آتا – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
کیوں کسی سے وفا کرے کوئی – یگانہ چنگیزیUrdu Classicsیگانہ چنگیزی
ضبط اپنا شعار تھا نہ رہا – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی
کسی کے ایک اشارے میں کس کو کیا نہ ملا – فانی بدایونیUrdu Classicsفانی بدایونی


